غزہ ۔ 20 جون (ایجنسیز) اسرائیلی اینکرز براہ راست نشریات کے دوران سائرن بجتے ہیں خوف میں مبتلا ہوگئے اور مہمانوں سمیت اسٹوڈیو سے دوڑ لگا دی۔ سوشل میڈیا پر اسرائیلی نیوز چینل 14 کی نشریات کے دوران ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل حملوں کی اطلاع کے لیے جیسے ہی سائرن بجے، اسٹوڈیو میں موجود میزبان و مہمانوں پر خوف طاری ہوگیا۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ براہ راست نشریات کے دوران جیسے ہی انہیں سائرن کی آواز سنائی دی، ایرانی میزائل حملوں کے خوف سے وہاں موجود تمام لوگ پریشان ہوگئے اور فوری طور پر وہاں سے بھاگ گئے۔اس کے برعکس، کچھ روز قبل ایران کے سرکاری ٹی وی پر اسرائیلی حملے میں اینکر سحر امامی نے کمال جرات کا مظاہر ہ کیا اور حملے کے باوجود وہ خوفزدہ نہیں ہوئیں بلکہ تھوڑی ہی دیر بعد دوبارہ اسٹوڈیو واپس آئیں اور نشریات شروع کردیں۔
بنگلہ دیش کو اے ڈی بی کا 40کروڑ روپے کا قرض
ڈھاکہ، 20 جون (یو این آئی) ایشیائی ترقیاتی بینک نے موسمیاتی لچکدار منصوبوں کو بڑھانے ، اخراج کو کم کرنے اور پائیدار اور جامع ترقی کو فروغ دینے کیلئے بنگلہ دیش کو 40 کروڑ روپے کے قرض کی منظوری دی ہے ۔ یہ فنانسنگ کلائمیٹ ریزیلینٹ انکلوسیو گروتھ پروگرام کے دوسرے مرحلے کی معاونت کرتی ہے جس میں ایجنسی فرانسیاس ڈی ڈیولپمنٹ سے تقریباً 113 ملین اور ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے 40 ملین روپے کی شریک فنانسنگ شامل ہے ۔