ڈرگس تحقیقات دیپیکا پڈوکون سے کل پوچھ تاچھ

   

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون سے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) جمعہ 25 ستمبر کے بجائے 26 ستمبر کو پوچھ تاچھ کرے گا۔ بتایا گیا ہے کہ دیپیکا کی اُن کی مینیجر کرشمہ پرکاش سے مبینہ ڈرگس سے متعلق بات چیت کے سلسلے میں اُن سے پوچھ تاچھ ہوسکتی ہے۔ اداکارہ شوٹنگ کیلئے گوا میں تھیں جو آج رات اپنے شوہر رنبیر سنگھ کے ساتھ ممبئی پہنچیں ۔ لیگل ٹیم کی جانب سے انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اس مسئلہ پر میڈیا سے بات چیت نہ کریں بلکہ تحقیقاتی ایجنسی سے ہی بات کریں۔