ڈرگس کیس میں میڈیا کی جدت روکنے رکول کی عرضی

   

نئی دہلی: دہلی ہائیکورٹ نے فلمی اداکارہ رکول پریت سنگھ کی ایک عرضی پر مرکزی حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کی ہے۔ رکول نے عبوری ہدایت جاری کرنے کی استدعا کی ہیکہ ڈرگس کیس میں ان سے متعلق کوئی بھی پروگرام میڈیا بلا اجازت نشر نہ کرے ، اسی طرح اخبارات و رسائل کوئی آرٹیکل شائع نہ کریں۔ رکول اور دیگر کئی بالی ووڈ اسٹارس ایکٹر سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد جاری تحقیقات میں منشیات کے زاویہ سے انکوائری میں پھنسے ہوئے ہیں۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو تاحال کئی اسٹارس سے پوچھ گچھ کرچکا ہے۔