حیدرآباد۔ 2 نومبر (سیاست نیوز) سٹی پولیس کی انسداد منشیات ٹیم نے مانصاحب ٹینک پولیس کی مدد سے ڈرگس کے کاروبار میں ملوث سیول کنٹراکٹر کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 12 لاکھ روپئے مالیتی منشیات برآمد کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ اعجاز احمد جس نے بنگلورو میں بی ٹیک کی تعلیم سال آخر میں چھوڑ دی تھی اور اس نے سیول کنٹراکٹر کی حیثیت سے کام شروع کیا جس میں اسے نقصان اُٹھانا پڑا۔ سال 2020ء لاک ڈاؤن کے دوران وہ ڈرگس کا عادی ہوگیا اور آئے دن ڈرگس خریدتے ہوئے وہ خود ڈرگس کا کاروبار کرنے لگا۔ اعجاز احمد قیمتی منشیات MDMA، کوکین، OG اور ایکٹیسی گولیاں نائجیرین ڈرگس فراہم کرنے والے اسمگلرس سے کم قیمت پر حاصل کررہا تھا اور خواہش مند گاہکوں کو دُگنی قیمت پر حیدرآباد اور بنگلورو پر فروخت کررہا تھا۔ وہ شہر کے علاقہ مانصاحب ٹینک میں مقیم تھا اور یہاں سے ڈرگس کا کاروبار چلارہا تھا جس میں خواہشمند گاہکوں بالخصوص طلباء اور نوجوان نوکری پیشہ افراد کو اپنا نشانہ بنارہا تھا۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر انسداد منشیات کی ٹیم نے ٹولی چوکی پولیس کی مدد سے اعجاز احمد کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے ممنوعہ منشیات برآمد کرلئے۔ ب