کیلیفورنیا : انٹرٹینمنٹ کی دنیا کے بڑی امریکی کمپنی والٹ ڈزنی نے اپنے 28,000 ملازمین کو برطرف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق کورونا وبا کے باعث اپریل سے جون تک کے دوران اسے چار اعشاریہ سات ارب ڈالر کا خسارہ ہوا۔ والٹ ڈزنی دنیا میں متعدد تفریحی پارکوں اور چھٹیاں گزارنے والے ہوٹلوں کی مالک ہے، جنہیں وبا کے دوران بند کر دیا گیا تھا۔ کمپنی کے بعض تفریحی پارک اب محدود سطح پر کھولے جا چکے ہیں۔
