ڈسمبر سے موبائیل کال اور ڈیٹا مہنگے

   

نئی دہلی ۔ 18 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) سخت مسابقت اور عدیم النظیر بقایا جات کے دباؤ سے پریشان بھارتی ایرٹیل اور ووڈا فون آئیڈیا نے پیر کو اعلان کیاکہ ڈسمبر سے موبائیل فون کال اور ڈیٹا چارجس میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔ دونوں کمپنیوں نے کہاکہ یہ اضافہ اُن کا بزنس چلانے کیلئے ناگزیر ہے ۔ پہلے ووڈا فون آئیڈیا نے ایک بیان میں اپنے نئے ٹیرفس کا اعلان کیا جو تین سال میں پہلا اضافہ ہے، جس کے بعد ایرٹیل نے بھی اسی طرح کے بیان میں ٹیرفس میں اضافہ کا اعلان کیا ۔ تاہم دونوں نے شرحوں میں اضافہ کی مقدار کی صراحت نہیں کی لیکن کہا کہ یہ اضافہ آئندہ ماہ کی شروعات سے نافذالعمل ہوجائے گا ۔