حیدرآباد ۔ 27 اگست (سیاست نیوز) ریاست میں تلنگانہ حکومت الیکٹرانک وہیکلس کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔ الیکٹرانک گاڑیاں خریدنے والوں کو رعایتیں دے رہی ہیں اور بڑے پیمانے پر چارجنگ سنٹرس قائم کررہی ہے۔ ٹی ایس ریڈکو کے منیجنگ ڈائرکٹر جانیا نے آج بیگم پیٹ رسول پورہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں الیکٹرک گاڑیوں کے ڈیمانڈ میں زبردست اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک 10 ہزار الیکٹرانک گاڑیاں سڑکوں پر پہنچ گئی۔ بین قومی شاہراہوں پر ہر 25 کیلو میٹر پر ایک چارجنگ سنٹر قائم کرنے کا منصوبہ تیار کرتے ہوئے کام کیا جارہا ہے۔ گریٹر حیدرآباد میں ڈسمبر کے اواخر تک سرکاری اور خانگی دونوں ملا کر 600 چارجنگ سنٹرس عوام کو دستیاب ہوجائیں گے۔ ساتھ ہی سال کے اواخر تک ریاست بھر میں 1000 چارجنگ سنٹرس قائم کرنے کی حکمت عملی پر کام کیا جارہا ہے۔ن