’ڈسمبر 2019میں ووہان میں کورونا کی بارہ اقسام موجود تھیں‘

   


جنیوا: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ ڈسمبر 2019 میں ووہان میں کورونا کی وبا اس سے زیادہ پھیل چکی تھی جتنا اس کا اندازہ لگایا گیا تھا۔ ڈبلیو ایچ او کی ٹیم نے چینی شہر ووہان میں کورونا وائرس کی ابتدا سے متعلق تحقیقات کیں، ڈبلیو ایچ او حکام نے چین سے کورونا کے شکار ہزاروں افراد کے خون کے نمونوں تک رسائی طلب کی ہے ۔عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کے تفتیش کار پیٹر بین نے بتایا کہ دسمبر 2019 میں صرف ووہان شہر میں ہی کورونا کی 12 اقسام موجود تھیں۔