سرپور ٹاون ۔ 2 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : سرپور ٹاون منصف مجسٹریٹ کورٹ کا آج متحدہ ضلع عادل آباد ڈسٹرکٹ جج محترمہ ایم جی پریا درشنی نے دورہ کرتے ہوئے سرپور ٹاون کورٹ کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا ۔ اس موقع پر بار اسوسی ایشن صدر وی کیشور کمار اور سینئیر ایڈوکیٹ محمد انیس احمد ، ایڈوکیٹ عبدالمقین نائب صدر ایڈوکیٹ جی پنٹنا ایڈوکیٹ راحت فاطمہ نے ڈسٹرکٹ جج کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ جج محترمہ ایم جی پریا درشنی نے سرپور ٹاون منصف مجسٹریٹ راما راؤ سے سیول کیس اور فوجداری کیس کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ اور خاص طور پر لوگ عدالت کے ذریعہ دونوں فریقین کو آپس میں کیس کی سماعت اور یکسوئی پر زور دیا گیا ۔ اس موقع پر آصف آباد جج اور عدالت اسٹاف کے علاوہ پولیس ملازمین بھی موجود تھے ۔۔