حیدرآباد ۔ 28 ۔ اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے بی پاپی ریڈی پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محبوب نگر کو سکریٹری لاء ڈپارٹمنٹ مقرر کیا ہے۔ چیف سکریٹری رام کرشنا راؤ نے جی او آر ٹی 547 جاری کیا جس کے تحت پاپی ریڈی جائزہ حاصل کرنے کی تاریخ سے ایک سال تک لاء سکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔ تلنگانہ ہائی کورٹ کی سفارش پر پاپی ریڈی کی خدمات ڈپیوٹیشن پر لاء ڈپارٹمنٹ میں ایک سال کیلئے حاصل کی گئیں۔ بتایا جاتا ہے کہ سابق حکومت کی جانب سے منعقد کردہ آر تروپتی کے ڈپیوٹیشن کی میعاد ختم ہونے پر انہیں ریلیو کردیا گیا۔ انہوں نے ڈپیوٹیشن میں توسیع کے لئے چیف منسٹر ریونت ریڈی کو درخواست پیش کی تھی لیکن حکومت نے قبول نہیں کیا۔ ان کی جگہ محکمہ قانون کی ایڈیشنل سکریٹری سنیتا کو انچارج کے طور پر ذمہ داری دی گئی تھی۔ لاء سکریٹری کے عہدہ کیلئے ہائی کورٹ رجسٹرار نے حکومت کو پانچ ناموں کی سفارش کی جن میں سے حکومت نے پاپی ریڈی کے نام کو منظوری دی۔1