ڈسٹرکٹ لائبریری چیرمین اویس رحمن چشتی کی حلف برداری

   

بھونگیر /15 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈسٹرکٹ سینٹرل لائبریری یادادری بھوانا گیری۔ یادادری بھونگیر ڈسٹرکٹ لائبریری کارپوریشن کے چیئرمین ایم ڈی اویس الرحمن چشتی نے آج حلف لیا۔ اس موقع پر منعقدہ اجلاس کی صدارت کانگریس کے ضلع صدر انڈیم سنجیوا ریڈی نے کی۔ اس پروگرام میں گورنمنٹ وہپ بیرلا الیہ، بھواناگیری ایم ایل ایز کمبھم انیل کمار ریڈی، ڈسٹرکٹ ایڈیشنل کلکٹر لوکل باڈیز کے گنگادھر، بھواناگیری میونسپل چیرمین پوتھم شیٹی وینکٹیشورلو، بھواناگیری مارکیٹ کمیٹی کے چیرمین ریکھا بابو راؤ، راشٹرا گرنتھالیہ پریشد کے چیئرمین ایم ڈی ریاض موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ لائبریری آرگنائزیشن سکریٹری ایم سدھیر، الیرو مارکیٹ کمیٹی کے چیرمین چیتنیا ریڈی، بھواناگیری میونسپل کانگریس پارٹی فلور لیڈر پوٹناک پرمود کمار، کانگریس پارٹی کے ٹاؤن صدر کورا وینکٹیشم اور مختلف منڈلوں کے ضلعی سطح کے قائدین نے اس تقریب میں شرکت کی۔