ڈل جھیل میں ہزاروں مچھلیاں مردہ پائی گئیں

   

سرینگر: سرینگر کی شہرہ آفاق جھیل ڈل میں ہزاروںکی تعداد میں مچھلیوں کو مردہ پایا گیا جس سے مقامی لوگوں میں تشویش کی لہر پھیل گئی ہے ۔تاہم ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ ایک قدرتی واقعہ ہے جو خاص طور پرآلودہ آبی ذخائر میں ہوسکتا ہے ۔مقامی لوگ یہ دیکھ کر ششدر رہ گئے جب انہوں نے جھیل ڈل میں ہزاروں کی تعداد میں مچھلیوں کو مردہ پایا۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ مردہ مچھلیاں پانی پر تیرتے دیکھ کرپریشان ہوگئے ۔ایک مقامی باشندے بتایا کہ ہم نے جھیل میں مختلف مقامات پر بڑی تعداد میں مچھلیوں کو مردہ پایا جس سے ہم پریشان ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ مرہ مچھلیوں کے ڈھیر کے پاس بد بو بھی آر ہی تھی۔دریں اثنا شیر کشمیر زرعی یونیورسٹی شالیمار کے شعبہ فشریز کے ایک ماہر فراز احمد نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک قدرتی واقعہ ہے جو ان آبی ذخائر میں ہوتا ہے جو آلودہ ہوتے ہیں۔