ڈمنیکانے میہول چوکسی کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا

   

نئی دہلی : ڈمنیکا جمہوریہ نے میہول چوکسی کے خلاف ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے مقدمہ سے دستبرداری اختیار کرلی ہے ۔ میہول چوکسی 13 ہزار 500 کروڑ روپئے پنجاب نیشنل بینک دھوکہ دہی کیس میں سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کومطلوب ہے ۔ وہ گذشتہ سال 23 مئی سے اینٹی گوا سے لاپتہ تھا اور بعد میں وہ ڈمنیکا جمہوریہ میں پایا گیا ۔ ڈمنیکا ہائی کورٹ کی جانب سے طبی بنیادوں پر اسے ضمانت دی گئی جس پر وہ دوبارہ اینٹی گوا واپس ہوگیا تھا ۔ میہول چوکسی نے جزیرہ نما ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے خلاف مقدمہ بھی لڑا تھا اور اس کا الزام ہے کہ جوالی بندرگاہ سے اغواء کیا گیا تھا اور کشتی کے ذریعہ ڈمنیکا لایا گیا ۔۔