ڈمپل یادو کورونا سے متاثر

   

لکھنؤ: صدر سماج وادی پارٹی اکھلیش یادو کی بیوی اور پارٹی کی سابق رکن پارلیمنٹ ڈمپل یادو اور ان کی بیٹی ٹینا کورونا سے متاثر پائے گئے۔ لکھنؤ کے ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ملند وردھن نے بتایا کہ منگل کو ٹینا کے بخار کی شکایت کے بعد مقامی پرائیویٹ لیاب میں اس کا کورونا ٹسٹ کیا گیا۔ اس میں رپورٹ مثبت آنے کے بعد کانٹیکٹ ٹریسنگ کی بنیاد پر ڈمپل یادو کی رپورٹ بھی چہارشنبہ کو کورونا کی جانچ کے بعد مثبت آئی ہے ۔ڈمپل اور ان کی بیٹی کو گھر میں آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔قابل ذکر ہیکہ کورونا کی دوسری لہر میں صدر ایس پی اکھلیش یادو بھی کوویڈ کے انفیکشن کی زد میں آگئے تھے ۔ اکھلیش فی الحال سماج وادی وجے رتھ یاترا کے آٹھویں مرحلے میں شامل ہونے کے لیے اٹاوہ سمیت کئی اضلاع کے دورے پر ہیں۔