نوئیڈا ، 29 جولائی (ایجنسیز) سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ ڈمپل یادو کیخلاف نازیبا ریمارک کرنے کے الزام کا سامنا کرنے والے مولانا ساجد رشیدی پر منگل کے روز نوئیڈا میں ایک ٹی وی نیوز چینل کے دفتر میں سماج وادی پارٹی کے چند کارکنوں نے طمانچہ رسید کرنے کے بعد حملہ کردیا ۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مولانا رشیدی نے مین پوری کی ایم پی ڈمپل یادو کے خلاف ایک ٹی وی مباحثے کے دوران نازبیا اور خواتین مخالف ریمارکس کئے ۔ یہ تبصرہ اس تناظر میں تھا جب ڈمپل یادو اپنے شوہر اور صدر ایس پی اکھلیش یادو اور دیگر قائدین کیساتھ ایک مسجد کے دورہ پر تھیں ۔
بی جے پی ایم ایل اے نے ڈمپل یادو کی توہین پر پوسٹر لگائے
لکھنؤ:29جولائی(یواین آئی) بی جے پی کے ودھان پریشد کے رکن سبھاش یدونش نے سماج وادی پارٹی(ایس پی) ایم پی ڈمپل یادو کے مبینہ توہین کے حوالے سے لکھنؤ میں پوسٹر لگائے ہیں۔ بی جے پی کے ریاستی ہیڈکوارٹر پر لگائے گئے پوسٹر میں ایس پی صدر اکھلیش یادو کو نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جو لوگ اپنی بیویوں کی توہین پر خاموش رہیں گے وہ اتر پردیش کی بہنوں اور بیٹیوں کی حفاظت کیسے کریں گے ۔ سبھاش نے کہا کہ ڈمپل یادو پر مولانا کے تبصرے پر اکھلیش کی خاموشی سے مجھے دکھ اور صدمہ ہوا ہے ۔ جو شخص اپنی بیوی کی توہین پر نہیں بول سکتا، وہ اپنی بہو اور بیٹیوں کی توہین پر کیا کہے گا۔ میں اس بات پر بھی حیران ہوں کہ یہ جوانی کس کے نام، اکھلیش بھیا تیرے نام کا نعرہ دینے والی گینگ کے لوگ بھی خاموش ہیں۔ کیاان کی رگوں کا خون نہیں کھول رہا ہے ۔یہ کافی پریشان کن ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ ایک دن پہلے ہی اترپردیش کی خاتون و اطفال بہبود کی وزیر بیبی رانی موریہ نے پیر کو کہا تھا کہ ہمیں خواتین کی توہین منظور نہیں ہے چاہئے وہ کسی بھی پارٹی کی ہوں۔

اوڈیشہ کے عبدالکلام جزیرہ سے ’پرلے‘ میزائل کے ڈی آر ڈی او نے دوکامیاب ٹسٹ کئے
ڈمپل یادو کیخلاف نازیبا ریمارک
کرنے والے ساجد رشیدی پر حملہ