لکھنو : سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ ڈمپل یادو کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ پوسٹ کرنے کے الزام میں بلیا میں ایک نوجوان کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پولیس نے کہا کہ ملزم رام دھنی راج بھر نے فیس بک اور ایکس پر تبصرے پوسٹ کیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریمارکس 3 اور 7 ستمبر کے درمیان پوسٹ کیے گئے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ ایس پی کارکنوں نے راج بھر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ آئی پی سی اور آئی ٹی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت منیار پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پولیس ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کی بیوی ڈمپل یادو مین پوری سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔