ڈمڈم جیل میں دوسرے دن بھی جھڑپ ۔ دو زخمی

   

کولکتہ 22 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال کی ڈمڈم جیل میں آج اتوار کو دوسرے دن بھی قیدیوں اور سکیوریٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں کے واقعات پیش آ:ے ہیں اور یہاں آگ زنی بھی ہوئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ اس واقعہ میں دو افراد زخمی ہوئے ۔ اس جیل میں کل بھی قیدیوں اور سکیوریٹی اہلکاروں میں جھڑپ ہوئی تھی جس میں دو افراد ہلاک اور تین دوسرے زخمی ہوگئے تھے ۔ کہا گیا ہے کہ آج دوپہر جو جھڑپیں ہوئی ہیں ان میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم ان کی ابھی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے قیدیوں کو افراد خاندان سے ملاقات کی اجازت نہ دئے جانے کے بعد یہ جھڑپیں شروع ہوگئی تھیں۔ ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ کچھ قیدیوں نے تشدد برپا کیا اور انہوں نے جیل کے احاطہ میں کچھ مقامات پر آگ بھی لگادی تھی ۔ قیدیوں نے سکیوریٹی عملہ پر سنگباری بھی کی اور ان پر حملے کرنے کی کوشش کی ۔ دو ہتھیار بھی چھین لئے گئے تھے ۔