ڈمڈم ہوائی اڈے پر بم کی خبر

   

کلکتہ۔ 13 مئی (یواین آئی) کلکتہ ہوائی اڈے پر بم کا خوف۔ منگل کو ہوائی اڈے انتظامیہ کوایک کال موصول ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انڈیگو کی پرواز میں بم نصب کیا گیا ہے ۔ کال موصول ہونے کے بعد فوراً الرٹ کر دیا گیا۔ مسافروں کو فوری طور پر جہاز سے اتار کر باہر نکالا گیا۔ الرٹ بھی جاری کر دیا گیا۔ ہوائی اڈے کے ذرائع کے مطابق کلکتہ سے ممبئی جانے والی انڈیگو کی پرواز 6E5227 میں بم کا خوف پھیل گیا۔
فلائٹ کو کلکتہ ایئرپورٹ سے دوپہر 1:30بجے روانہ ہونا تھا۔ شام4:20بجے ممبئی پہنچنا تھا۔ ایئرپورٹ کے ایک اہلکار کے مطابق، ‘جیسے ہی مسافر فلائٹ میں سوار ہوئے ، نامعلوم شخص نے ایئرپورٹ پر فون کیا اور بم کی موجودگی کی اطلاع دی۔ فوری طور پر پرواز میں موجود 195 مسافروں کو طیارے سے اتار لیا گیا۔ طیارے کو ایئرپورٹ کے ایک الگ تھلگ حصے میں لے جایا گیا۔ بعد ازاں ایئرپورٹ کے سیکیورٹی اہلکاروں نے اس کی تلاشی لی، بم اسکواڈ کو اطلاع دی گئی۔