ڈنمارک حوثیوں کے حملے کے باوجود کنٹینر جہاز چلانے پرعزم

   

Ferty9 Clinic

کوپن ہیگن : ڈنمارک کے میرسک کے پیر کو تادیر جاری ہونے والے جدول میں دکھایا گیا ہے کہ ہفتے کے آخر میں اپنے ایک بحری جہاز پر حملے کے باوجود وہ بدستور اس علاقے میں مستقبل میں نہر سویز اور بحیرہ احمر کے ذریعے 30 سے زیادہ کنٹینر جہاز چلانے کا ارادہ رکھتا ہے۔لیکن میرسک نے یمن کے حوثیوں کے حملوں کے مسلسل خطرے کے درمیان کچھ جہازوں کے بحیرہ احمر کا راستہ استعمال کرنے کے منصوبے کو یہ کہتے ہوئے روک بھی دیا کہ وہ ہر جہاز کے سفر کا اعلان بعد میں کرے گا۔میرسک نے اتوار کو بحیرہ احمر کا تمام سفر 48 گھنٹوں کے لیے روک دیا جب ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کی جانب سے اس کے میرسک ہانگزو جہاز پر سوار ہونے کی کوششیں کی گئیں حالانکہ بالآخر امریکی فوجی ہیلی کاپٹروں نے حملے کو پسپا اور 10 مزاحمت کاروں کو ہلاک کر دیا۔برسوں کی جنگ کے بعد یمن کے کچھ حصوں کو کنٹرول کرنے والے حوثی گروپ نے نومبر میں بحیرہ احمر سے گذرنے والے بین الاقوامی تجارتی بحری جہازوں پر یہ کہہ کر حملہ کرنا شروع کر دیا کہ یہ حماس کے زیرِ اقتدار غزہ پٹی پر اسرائیل کے حملے کا جواب تھا۔