ڈنمارک میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی‘ 13 گرفتار

   

کوپن ہیگن : ڈنمارک میں دہشت گرادنہ کارروائیاں انجام دینے کی کوشش کرنے والے 13 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق پولیس نے کیمیائی مادہ بھی ضبط کرلیاہے، جو دھماکہ خیز اشیا بنانے میں استعمال ہوسکتا تھا۔ ڈنمارک میں حکام نے بتایا کہ مختلف کارروائیوں میں 13 افراد کو حراست میں لیا گیا، جن میں سے 7 پر دہشت گردانہ کارروائیوں کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے جب کہ اسی سلسلے میں جرمنی میں بھی ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وزارت انصاف نے ٹوئٹر پر بتایا کہ بدقسمتی سے اس کیس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ڈنمارک کے خلاف دہشت گردی کا خطرہ اب بھی سنگین ہے۔