ڈنمارک میں قرآن مجید کو نذرِ آتش کرنے پر پابندی لگانے کی قانون سازی 

   

 ڈنمارک کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ ایسی قانون سازی پر غور کر رہی ہے جس کے تحت عوامی مقامات پر قرآن مجید کو نذرِ آتش کرنا غیرقانونی قرار دیا جائے گا۔خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ڈنمارک کے اس بیان کو متعدد اسلامی ممالک کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کم کرنے کی ایک کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ڈنماک کے وزیر انصاف پیٹر حاملگارڈ نے جمعے کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ حکومت ایسی قانون سازی تجویز کر رہی ہے جس کے تحت ایسی چیزوں کے ساتھ نامناسب انداز اختیار کرنے پر پابندی ہوگی جو کسی مذہب کے ماننے والی کمیونٹی کے عقائد کے لیے اہمیت کی حامل ہوں۔