کوپن ہیگن ۔ 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چہارشنبہ کو یہاں رونما ہوئے ایک ریل حادثہ میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثہ ڈنمارک کے ایک پل پر رونما ہوا جو وسطی جزیرہ زی لینڈ اور فائن کو جوڑتا ہے۔ دریں اثناء دانش ریلویز نے ڈنمارک کے TV2 کو بتایا کہ تمام 6 مہلوک مسافرین کا تعلق اوڈینس شہر سے تھا۔ ٹرین ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن کی جانب اپنے سفر پر تھی۔ پولیس نے البتہ ہلاکتوں کی توثیق نہیں کی ہے۔ صرف اتنا بنایا گیا ہے کہ حادثہ میں متعدد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ دانش میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دوسری پٹری سے گزرنے والی ایک مال گاڑی میں لدا ہوا تارپولین مسافر ٹرین سے ٹکرا گیا تھا۔ اس وقت ٹرین روڈ ۔ اینڈ ۔ ریل برج سے گزر رہی تھی۔ اس حادثہ کی مزید تحقیقات جاری ہے۔