ڈنمارک :کاروبار کی ترغیب دینے انسانی ساختہ جزیروں کا منصوبہ

   

کوپن ہیگن ۔ 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ڈنمارک منصوبہ بنارہا ہیکہ 9 انسانی ساختہ جزیرے جنوبی کوپن ہیگن میں تعمیر کئے جائیں گے تاکہ تاجر برادری کو ڈنمارک کے ساتھ تجارت کی ترغیب دی جاسکے۔ ان جزیروں میں دفاتر کی عمارتیں اور مکانات بھی تعمیر کئے جائیں گے۔ ڈنمارک کے خبر رساں ادارہ رٹزا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈنمارک کے وزیرصنعت و تجارت راسموج جارلوف نے اس سرکاری منصوبہ کا انکشاف کیا اور کہا کہ ان کے خیال میں یہ یوروپ کی وادی سلیکان ہوں گے۔