ڈنمارک کی حسینہ مس یونیورس 2024 منتخب

   

ماسکو: مس یونیورس 2024 مقابلے میں ڈنمارک کی 21 سالہ حسینہ وکٹوریا کیجار تھیلوگ نے شاندار کامیابی حاصل کرکے مس یونیورس کا تاج اپنے نام کر لیا۔ یہ مقابلہ اتوار کو میکسیکو میں منعقد ہوا، جو مس یونیورس کا 73واں ایڈیشن تھا۔وکٹوریا کو یہ اعزاز مس یونیورس 2023 کی فاتح شیینس پالاسیوس نے تاج پہنا کر دیا۔ مس یونیورس 2024 میں 125 ممالک کی حسیناؤں نے شرکت کی، جن میں سے وکٹوریا نے سب کو پیچھے چھوڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا ۔ چڈیمہ اڈیٹشینا نائیجیریا سے تعلق رکھنے والی حسینہ پہلی رنر اپ قرار پائیں۔ماریا فرنانڈا بیلٹران میکسیکو کی حسینہ دوسری رنر اپ رہیں۔ہندوستان کی نمائندگی ریا سنگھا نے کی، تاہم وہ ٹاپ 30 تک پہنچ سکیں ۔