ڈنمارک کے سفیر نے راجستھان کے گورنر سے ملاقات کی

   

جے پور:ڈنمارک کے سفیر فریڈی سوین نے آج یہاں راجستھان کے گورنر کلراج مشرا سے ملاقات کی۔انہوں نے مشرا سے راج بھون میں ملاقات کی۔ یہ ان کی خیرسگالی ملاقات تھی۔ اس دوران گورنر کلراج مشرا نے انہیں ہندوستانی آئین کا مقصد اور بنیادی ذمہ داریوں کا فریم پورٹریٹ بھی پیش کیا۔گورنر نے دستور ہند کی تفصیلات بتانے کے علاوہ دیگر سیاسی موضوعات پر بات چیت کی ۔