ڈنڈیگل میں ذہنی معذور لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی

   

حیدرآباد /24 اپریل ( سیاست نیوز ) ذہنی معذور لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کا واقعہ دنڈیگل پولیس حدود میں پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ذہنی معذور 14 سالہ لڑکی 20 اپریل کے دن اس کے مکان سے چلی گئی تھی اور لاپتہ ہوگئی تھی ۔ لڑکی کے والدین نے لڑکی اس کی تلاش کے بعد 23 اپریل کے دن پولیس میں شکایت کردی ۔ پولیس نے لڑکی کی تلاش کے بعد ابتدائی تحقیاقت میں سنسنی خیز معلومات حاصل کیں اور بتایا کہ چار بدمعاشوں نے اس ذہنی معذور لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کی ۔ لڑکی مکان میں معمولی بات پر جھگڑے کے بعد گھر سے نکل گئی تھی جو واپس نہیں آئی 22 اپریل کے دن لڑکی روڈا میستری نگر میں گھوم رہی تھی کہ اکبر نامی ایک شخص نے اس لڑکی کے بات چیت کی اور اس کے بعد اکبر کے ہمراہ موجود زومان ، علیم اور غیاث نے اس لڑکی کو زومان کے مکان منتقل کیا اور اس ذہنی معذور لڑکی کی عصمت ریزی کی ۔ پولیس نے لڑکی کو طبی جانچ کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا ہے اور ان 4 افراد کی تلاش شروع کردی ہے ۔ لڑکی کے والدہ شاہین نے پولیس میں شکایت کی ۔