ممبئی ۔ رواں سال کے آخر تک ڈنکی اور سالار کے ساتھ باکس آفس پر بڑا طوفان متوقع ہے۔ شاہ رخ خان اور پربھاس اپنی آنے والی فلموں کے ساتھ باکس آفس پر ٹکرائیں گے اور آمدنی کے اعتبار سے ایک بڑے طوفان کی پہلے ہی دستک مل چکی ہے ۔ حال ہی میں رنبیر کپورکی فلم اینیمل بڑے پیمانے پر باکس آفس پر موجود ہے اور چونکہ دسمبر ڈنکی اور سالار کی ریلیز کا مہینہ بھی ہے لہذا ڈنکی اور سالار دونوں نے تفریحی خبروں میں بے پناہ گونج اور توجہ حاصل کی ہے۔ شاہ رخ خان اور پربھاس اسٹارر فلمیں اس وقت قطار میں سب سے زیادہ منتظر فلمیں ہیں۔ فلموں کی ایک ویب سائٹ نے مداحوں سے پوچھا کہ کس فلم نے انہیں متاثرکیا اور وہ کس فلم کا بے صبری سے انتظارکررہے ہیں اوران کو جوابات کیلئیچار متبادل دئے گئے ۔ رائے دہی کے اس مقابلے میں شاہ رخ خان اور تاپسی پنو کی فلم ڈنکی کو سب سے زیادہ ووٹ ملے۔ تقریباً 62.6 فیصد مداحوں نے راجکمار ہیرانی کی سوشل کامیڈی ڈرامہ فلم کو ووٹ دیا۔ پربھاس اور شروتی ہاسن کی آنے والی نئی فلم کو جملہ ووٹوں کا 24.5 فیصد حصہ ملا ہے اور بہت کم مداحوں نے بھی کوئی نہیں’ اور ‘دونوں’ زمروں میں ووٹ دیا ہے۔ کسی کو بھی جملہ ووٹوں کا 10.3 فیصد ملا جبکہ تقریباً 2.6 فیصد لوگوں نے دونوں فلموں کو ووٹ دیا۔