ڈورناکل سرکل انسپکٹر پولیس رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

   

حیدرآباد 24 اگست (سیاست نیوز) محبوب آباد کے ڈورناکل سرکل انسپکٹر کو اے سی بی عہدیداروں نے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق شکایت کنندہ سے ڈورناکل سرکل انسپکٹر راجیش نائک کو ایک مقدمہ میں اسٹیشن بیل کیلئے پچاس ہزار روپئے طلب کئے اور شکایت کنندہ 30 ہزار روپئے دینے کے لئے راضی ہوگیا اور جب وہ 30 ہزار روپئے رشوت کی رقم انسپکٹر کو دے رہا تھا، اے سی بی عہدیداروں نے اُسے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ (ش)