ممبئی : ڈومبیولی میںواقع ایم آئی ڈی سی علاقے میں واقع ایک فیکٹری میں آج بوائلر پھٹنے سے زبردست آگ لگ گئی۔ اس آگ میں 7افراد کی موت ہو گئی جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ مہلوکین میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ یہ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دو کلومیٹر دور تک سنی گئی۔ دھماکے کی وجہ سے اطراف کی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں۔جس فیکٹری میں یہ دھماکہ ہوا ہے اس کا نام ’امودان‘ بتایا جا رہا ہے۔ تفصیل کے مطابق اس دھماکے اور آگ سے کچھ گاڑیوں کو بھی نقصان ہوا ہے۔ فائر بریگیڈ کی چار سے زائد گاڑیاں موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ جائے حادثہ ڈومبیولی سے متصل ہے جو تھانے ضلع کا اہم شہر ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر مہاراشٹر دیویندر فرنویس نے اس حادثہ کے تعلق سے کہا کہ ڈومبیولی ایم آئی ڈی سی میں بوائلر پھٹنے کا واقعہ افسوسناک ہے۔ 8 افراد کو معطل کر دیا گیا ۔ زخمیوں کے علاج کیلئے انتظامات کیے گئے ہیں۔