ڈومینو پیزا گروپ فینانشیل آفیسر ڈوب کر ہلاک

   

پورٹ لوئی ( ماریشئیس ) ۔ 28ڈسمبر۔ (سیاست ڈاٹ کام) ڈومینو پیزا گروپ کے چیف فینانشیل آفیسر ماریشئیس میں ایک عجیب و غریب حادثہ میں غرقاب ہوگئے ۔ ڈیوڈ یارن فینڈ اپنی اہلیہ اور دختر کے ساتھ ماریشئیس میں تعطیلات منارہے تھے ۔ حادثہ کی وجوہات کا پتہ نہیں چلا ہے ۔ اُن کی نعش کو ایک ملاح نے سمندر میں پایا ۔ بتایا جارہا ہے کہ وہ اسنارکیلنگ (پانی کا ایک کھیل) کے دوران ہلاک ہوئے ہوں گے ۔