ڈومینیکا میں میہول چوکسی کی ضمانت کی درخواست مسترد

   

نئی دہلی : پنجاب نیشنل بینک اسکام میں مفرورتاجر میہول چوکسی کی جمعرات کے روز ڈومینیکا میں ضمانت کی درخواست مسترد ہو گئی ۔مقامی میڈیا نے یہ اطلاع دی ہے ۔ چوکسی کو غیر قانونی طریقے سے کیریبین ملک میں داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔اس سے قبل چہارشنبہ کوہائیکورٹ نے چوکسی کوحبس بیجا کی عرضی پر سماعت کے دوران اسے مجسٹریٹ کورٹ کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا تھا ۔ چوکسی نے اپنی عرضی میں کہا کہ وہ غیر قانونی طور پر ڈومینیکا میں داخل ہونے کا قصوروار نہیں ہے ۔ اس نے کہا ہے کہ اسے اغوا کرکے پڑوسی ملک اینٹیگوا اور باربوڈا سے ڈومینیکا لایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ چوکسی پر 13 ہزار کروڑ روپئے کے پی این بی دھوکہ دہی کا الزام ہے ۔مفرور ہیرا تاجر میہول چوکسی کو ہندوستان لانے کی کوششیں کامیاب ہوتی نظر آ رہی ہیں۔چوکسی کو عدالت میں وہیل چیر پر دیکھا گیا ۔