ڈونالڈ ٹرمپ، ہٹلر کے وزیر تشہیر کا مقلد: جوبائیڈن

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن : ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے موجودہ صدر اور اپنے ریپبلکن حریف ٹرمپ کو جھوٹ بولتے رہنے کے باعث ہٹلر کے پروپیگنڈا وزیر گوئبلز جیسا قرار دیا ہے۔ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی وڑن پر پہلے لائیو انتخابی مباحثے سے تین روز قبل ہفتہ 26 ستمبر کی رات 77 سالہ جو بائیڈن نے
MSNBC
نامی نشریاتی ادارے کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں توقع ہے کہ مباحثے میں ڈونالڈ ٹرمپ ان پر ذاتی حملے بھی کریں گے اور جھوٹ بھی بولیں گے۔ اس سال تین نومبر کو ہونے والے صدارتی الیکشن میں ڈیموکرٹ بائیڈن اور ریپبلکن ٹرمپ دو مرکزی امیدواروں کے طور پر ایک دوسرے کے خلاف میدان میں ہیں۔ الیکشن سے قبل ان دونوں سیاستدانوں کے مابین ٹیلی وڑن پر تین مباحثے ہوں گے، جن کو کئی ملین امریکی ووٹر براہ راست دیکھیں گے۔ ایسا پہلا لائیو مباحثہ آئندہ منگل 29 ستمبر کو ریاست اوہائیو کے شہر کلیولینڈ میں ہو گا۔