واشنگٹن۔ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ 2اپریل کو واشنگٹن میں ناٹو کے سکریٹری جنرل جینس اسٹولٹنبرگ کی میزبانی کریں گے ۔ وائٹ ہاؤس نے اپنے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ وائٹ ہاؤس نے جاری بیان میں منگل کو کہا‘‘ صدر ڈونالڈ ٹرمپ 2 اپریل کو وائٹ ہاؤس میں شمالی اوقیانوس معاہدہ تنظیم (ناٹو) کے سکریٹری جنرل جینس اسٹولٹنبرگ کی میزبانی کریں گے ۔ناٹو کی 70 ویں سالگرہ کے اعزاز میں صدر اور سکریٹری جنرل دفاع کے لئے اتحاد کے بین الاقوامی امن اور تحفظ کے اہمیت پر زور دیں گے ۔