نیویارک : امریکی جج نے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو سزا سنانے کیلئے 10 جنوری کی تاریخ مقرر کردی۔ جج نے کاروباری معلومات میں جعلسازی سے متعلق مقدمے میں ٹرمپ پر فرد جرم برقرار رکھی ہے تاہم نو منتخب صدر کو جیل کی سزا ممکنہ طور پر نہیں سنائی جائے گی۔ ڈونالڈ ٹرمپ مجرم قرار دیے جانے کے باوجود صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے امریکہ کے پہلے صدر ہوں گے۔ ری پبلکن رہنما کی جانب سے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کا امکان ہے۔