ممبئی ۔ /23 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مہاراشٹرا ادھو ٹھاکرے نے سوال کیا کہ آخر صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے دورہ ہند سے ہمارا ملک سوپر پاور کس طرح ہوگا ؟ ہمیں سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ انسانی وسائل کی بھی ضرورت پڑتی ہے ۔ بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے کہا تھا کہ صدرٹرمپ کے دورہ سے ہندوستان کو فائدہ ہوگا لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ٹرمپ کا یہ دورہ ہندوستان کیلئے نہیں بلکہ امریکی معیشت کو فروغ دینے کیلئے ہے ۔
