ڈونالڈ ٹرمپ ۔ اشرف غنی ملاقات عنقریب

   

کابل ،6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے صدر اشرف غنی ہفتہ کو امریکہ کے دورے پر جائیں گے جہاں وہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے بات چیت کریں گے ۔ مسٹر غنی کے انتظامی ذرائع نے جمعہ کو یہ اطلاع دی ۔ ذرائع کے مطابق 13 رکنی ایک وفد بھی صدر کے ساتھ جائے گا ۔امریکہ اور طالبان ایک امن معاہدے پر رضامندی کی کوشش کر رہے ہیں جس کے تحت افغانستان سے امریکی سکیورٹی فورسز کو واپس بلایا جائے گا۔