مونٹیری (میکسیکو)۔کروشیاکی ٹینس اسٹار ڈونا ویکک نے مونٹیری اوپن کے فائنل میں فرانس کی ٹاپ سیڈکیرولین گارسیا کو 6-4، 3-6، 7-5 سے شکست دے کرکریرکا چوتھا خطاب اپنے نام کیا۔ اس جیت نے ویکیک کو سیزن کی پہلی ٹاپ 10 جیت اور2021 کے بعد پہلا خطاب حاصل کرنے میں مدد کی ہے ۔ کروشیائی کھلاڑی اس کامیابی کے بعد پیرکو جاری تازہ ترین درجہ بندی میں 24 ویں مقام پر پہنچ گئی ہیں ۔ پچھلے سال زخمی ہوکرمیدارن سے دور ہونے کے بعد اپنی درجہ بندی میں اضافے کو جاری رکھے گی۔ اس کی فتح نے 2023 کے سیزن کاآغاز 14-2 سے کردیا۔ کامیابی کے بعد انہوں نے کہاکہ یہ آخر تک ایک دلچسپ میچ تھا، (گارسیا) بہت اچھا کھیل رہی تھی۔ ویکک نے اپنی جیت کے بعد مزید کہا کہ میں زیادہ سے زیادہ پوائنٹس جیتنے کی کوشش کر رہی تھی جوکہ آسان نہیں تھا، لیکن جیت کر واقعی خوش ہوں۔