ماسکو: یوکرین کے علاقے ڈونباس
Donbass
میں اجتماعی قبروں کا روس نے پہلی بار سرکاری طور پر ذکر کرتے ہوئے یوکرین پر الزام عائد کیا ہے۔ اس بارے میں رپورٹس گرچہ نئی نہیں تاہم متضاد ضرور ہیں۔جنوبی یوکرین کے تاریخی، ثقافتی اور اقتصادی طور پر ایک مشہور علاقے ’ڈونباس‘ میں اجتماعی قبروں کے موضوع پرر روس نے پہلی بار سرکاری بیان دیتے ہوئے یوکرین کی فوج پر الزام عائد کیا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے حال ہی میں یوکرینی علاقے ڈونباس میں نسل کشی کے بارے میں بات کی۔ محض ایک روز بعد روس کے تفتیشی حکام نے اس علاقے کے شہریوں کی اجتماعی قبروں سے متعلق ایک رپورٹ شائع کی۔اس رپورٹ میں جن پانچ مقامات کا ذکر کیا گیا وہ ڈونباس کے اس حصے میں ہیں جو یوکرینی دارالحکومت کیف کے کنٹرول میں نہیں، بلکہ روس نواز علیحدگی پسندوں کا وہاں کنٹرول ہے۔ پیپلز ریپبلک لوہانسک اور پیپلز ریپبلک ڈونیٹسک کے قریب تمام علاقوں پر روس نواز علیحدگی پسندوں کا کنٹرول ہے۔ روس نے اپنی رپورٹ میں ان علاقوں میں نسل کشی کے واقعات کا ذمہ دار یوکرین کی فوج کو ٹھہرایا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ روسی زبان بولنے والے ہزاروں شہریوں پر مشتمل گروہوں کو دیدہ و دانستہ نیست و نابود کیا گیا، انہیں قتل اور زخمی‘ کیا گیا۔ مبینہ طور پر کم از کم 295 عام شہریوں کو اجتماعی قبروں میں دفنایا گیا۔روسی رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا کہ مبینہ طور پر 2014 میں یہ لوگ یوکرینی فوج کی اندھادھند فائرنگ اور گولہ باری کا شکار ہوئے۔ روسی حکام کی طرف سے شائع کردہ رپورٹ میں اس امر کو سراسر نظر انداز کیا گیا ۔جب سے ڈونباس کا تنازعہ شروع ہوا ، تب سے دونوں طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں اور یہ انکشافات یورپی سلامتی و تعاون کی تنظیم او ایس سی ای کے مبصرین کی طرف سے جاری کی جانے والی یومیہ رپورٹوں سے ہوا۔روسی حکام نے پہلی مرتبہ سرکاری طور پر اجتماعی قبروں کا ذکر کیا ہے۔ اب تک روس نے صرف 2021 میں پیش آنے والے ایک واقعے پر مجرمانہ کیس کے طور پر کارروائی شروع کی ہے۔ روس کے مطابق 2021 میں یوکرین کی جانب سے کی جانے والی مبینہ گولہ باری کے نتیجے میں ایک بچہ اور اس کی دادی کی ہلاکت ہوئی تھی۔چھ برس قبل روس کی طرف سے یوکرینی وزیرداخلہ آرسن اواکوف اور دیگر اہلکاروں کے خلاف ڈونباس کے رہائشی علاقوں پر گولہ باری کا مقدمہ شروع کیا تھا۔
ڈونباس کی اجتماعی قبروں کے بارے میں معلومات نئی نہیں ہیں۔ 2021 کے موسم خزاں میں ڈونباس میں روس نواز علیحدگی پسند اجتماعی قبروں کی بات کر رہے تھے۔یہ غالباً وہی قبریں ہیں جن کے بارے میں روسی تفتیش کار اب رپورٹنگ کر رہے ہیں۔ ان کی رپورٹوں میں بھی انہی مقامات کا ذکر کیا گیا ہے۔ موجودہ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگست اور اکتوبر 2021 ء کے درمیان پانچ اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں۔