ڈونرز کانفرنس : افغانستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی مدد کا وعدہ

   

نیویارک : اقوام متحدہ نے افغانستان میں امدادی پروگراموں کے لیے عالمی برادری سے600 ملین ڈالر کی رقم فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔۔اقوام متحدہ کی طرف سے پیر کے روز جنیوا میں منعقدہ ڈونزر کانفرنس میں انسانی امدادی پروگراموں کو جاری رکھنے کے لیے رکن ممالک نے ایک ارب ڈالر سے زیادہ کا عطیہ فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔ حالانکہ اقوام متحدہ نے 600 ملین ڈالر کی امداد حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا تاکہ وہ افغانستان میں دسمبر تک اپنے امدادی پروگرام جاری رکھ سکے۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے سہ پہر کے بعد بتایا کہ عطیہ دہندگان نے ایک بلین ڈالر سے زیادہ رقم فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’افغانستان کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے حوالے سے یہ کانفرنس میرے توقعات پر پورا اتری ہے۔مغربی طاقتوں کی حمایت یافتہ افغان حکومت کے منہدم ہو جانے اور اگست میں طالبان کے ملک پر کنٹرول کرلینے کے بعد سے ہی افغانستان میں انسانی بحران کی صورت حال ابتر ہوتی جارہی ہے۔