اسلام آباد : امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پاکستان میں امریکہ کی جانب سے نامزد سفیرڈونلڈ بلوم ڈونلڈ بلوم نے عہدے کا حلف لے لیا ہے وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے جلد جلد اسلام آباد پہنچیں گے۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر اپنی ذمہ داریوں کی تکمیل کیلئے پرجوش ہیں وہ پاکستان کے ساتھ وسیع تر تعاون کو مضبوط کریں گے۔اس کے علاوہ امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں مضبوط شراکت داری اور صحت، تجارت، سرمایہ کاری اور صاف ماحول پر تعاون چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ ڈونلڈ بلوم مشرق وسطیٰ اْمور کے ماہر ہیں اور عربی زبان جانتے ہیں۔