ڈونڈیگل میں ایک شخص کا قتل

   

حیدرآباد ۔ /16 جنوری (سیاست نیوز) ڈونڈیگل پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں 35 سالہ شخص کا قتل کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ گاگل پور علاقہ میں یادو گوڑ نامی شخص کا آصف نے مبینہ طور پرقتل کردیا ۔ پولیس کے بموجب آصف اور گوڑ نے شراب نوشی کی اور اس کے بعد دونوں کے درمیان بحث و تکرار ہوئی جس کے نتیجہ میں آصف نے اپنے ساتھی پر چاقو سے 10 مرتبہ حملہ کرتے ہوئے اسے قتل کردیا ۔ قتل کے بعد آصف نگر مبینہ طورپر وہاں پر موجود عوام کو چاقو سے دھمکایا جس کے نتیجہ میں سنسنی پھیل گئی لیکن بعض افراد نے آصف کو پکڑ کر ڈونڈیگل پولیس کے حوالے کردیا ۔