ڈونیشن آف غیاث الدین بابو خاں چیارٹیبل ٹرسٹ گورنمنٹ گرلز محبوبیہ جونیر کالج

   

حیدرآباد ۔ 24 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب غیاث الدین بابو خاں چیارٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے محبوبیہ گورنمنٹ جونیر کالج فار گرلز کو 50 ڈبل ڈسک ٹیبل طلباء کو بیٹھنے کے لیے عطا کئے گئے تاکہ طلباء آرام سے بیٹھ کر علم حاصل کریں اور ترقی کریں ۔ اس کا افتتاح کے موقع پر آپ کے ساتھ سید عمر جلیل کمشنر بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیش تلنگانہ اور جیاپردھانی بانی آر جے ڈی ورنگل اور ڈی آئی او حیدرآباد اور مسٹر لکشما ریڈی ڈپٹی ڈائرکٹر بورڈ آف انٹر میڈیٹ تھے جس کا استقبال پرنسپال سویاسنی میڈم لکچررس اور طلباء نے مل کر کیا اور مرحبا کہے اور سائنس فیر رکھے طلباء کو اچھی طرح تعلیم حاصل کرنے اور رزلٹ اچھا لانے کی تاکید کیے ۔ محبوبیہ کالج فار گرلز کی بلڈنگ کو دیکھ کر خوش ہوئے ۔۔