نئی دہلی ۔27فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) این ایس اے (قومی سلامتی کے مشیر) اجیت ڈوول نے چہارشنبہ کے روز شمال مشرقی دہلی کا دورہ کیا تھا اور لوگوں سے ملاقات کر کے امن و امان بحال ہونے کا دعوی کیا تھا۔ لیکن ڈوول کے جانے کے بعد ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔ہلاک شدہ کی شناخت محمد عرفان کے طور پر ہوئی اور متاثرہ اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے۔ خاندان والوں نے بتایا کہ ڈوول کے جانے کے بعد اس کا بیٹا دودھ لینے گیا تھا۔ اسی دوران ہجوم نے اسے گھیر لیا اور پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔ جمعرات کو اہل خانہ عرفان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے لے کر آئے تھے۔