کیپ ٹاون۔ 4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی ٹیم سلیکشن کاپیمانہ پورا نہ کرنے پر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ کیپ ٹائون ٹسٹ مسلسل دوسرا ایسا میچ ہے جس میں نسلی تعصب سے بچنے کاجو فارمولہ جنوبی افریقی حکومت نے بنایا ہے اسکی خلاف ورزی ہوئی۔ مطلوبہ تعداد میں کھلاڑی منتخب نہیں ہوئے اور ٹیم مسلسل دوسرے ٹسٹ میں 4 وائٹ کلر سے ہٹ کر پلیئرزکھلارہی ہے ،جبکہ قانون 6 کا ہے اور پھر اس میں بھی ملک کے سیاہ فام 2 کھلاڑی ہونا ضروری ہے لیکن ٹیم اس وقت صرف ایک سیاہ فام ربادا کے ساتھ کھیل رہی ہے ۔اس پر ڈوپلیسی نے کہا کہ ہم نے ٹیم رنگ دیکھ کر نہیں کارکردگی دیکھ کر منتخب کی ہے۔
