ڈوڈا میں سڑک حادثہ۔ 8 مسافرین ہلاک

   

Ferty9 Clinic

جموں : جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈا میں آج ایک سڑک حادثہ میں کم از کم 8 مسافرین ہلاک ہوگئے اور 4 دیگر کو شدید زخم آئے۔ پولیس نے بتایا کہ ایک منی بس جو تھٹری ۔ جندولا روڈ پر سفر کررہی تھی، اس پر ڈرائیور نے قابو کھودیا اور وہ دوڈا ٹاؤن سے 42 کیلو میٹر دور کلنائی دریا میں گر گئی۔ 8 مسافرین برسرموقع ہلاک ہوگئے جبکہ 4 زخمیوں کو دواخانہ منتقل کیا گیا۔ بچاؤ آپریشن جاری ہے۔ یہ منی بس ڈوڈا سے چلی گاؤں جارہی تھی۔ بچاؤ آپریشن میں فضائیہ کے ہیلی کاپٹر سے بھی مدد لی جارہی ہے اور شدید زخمی مسافرین کو منتقل کیا جارہا ہے۔ حکام پتہ چلا رہے ہیں کہ مسافرین کی قطعی تعداد کیا تھی جب حادثہ پیش آیا۔