جموں۔16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جموں کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں منگل کے روز ایک سڑک حادثے میں ایک پولیس افسر لقمہ اجل بن گیا۔ذرائع کے مطابق جموں کشمیر پولیس کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر منگل کے روز اپنی آلٹو گاڑی میں محو سفر تھا کہ براتھ کے نزدیک گاڑی ایک گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں وہ از جان ہوا۔ایک سرکاری عہدیدار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈوڈہ میں ایک گیس ایجنسی کے نزدیک براتھ سڑک پر ایک آلٹو گاڑی زیر نمبر JK06A-4758 ایک گہری کھائی میں جاگری ۔
جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی۔مہلوک کی شناخت نیاز احمد جو جموں کشمیر پولیس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے بطور تعینات تھا، ساکن بیولی ڈوڈہ کے بطور ہوئی ہے ۔
سری نگر۔ 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)