ڈو پلیسی پر 12 لاکھ روپے جرمانہ، اویس خان کی سرزنش

   

بنگلورو۔ رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے کپتان فاف ڈو پلیسسی یہاں ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں لکھنؤ سوپر جائنٹس کے خلاف آئی پی ایل میچ کے دوران سلو اوور ریٹ پر ان کی ٹیم پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ آر سی بی کو پہلے ہی ان کی سست اوور ریٹ کی وجہ سے آن فیلڈ جرمانہ دیا گیا تھا۔ وہ مقررہ وقت سے پہلے 20 ویں اوورکا اختتام کرنے میں ناکام رہے اور انہیں دائرے کے اندر ایک اضافی فیلڈر لانے پر مجبور کیا گیا۔آئی پی ایل نے ایک بیان میں کہا رائل چیلنجرز بنگلور پر پیرکو ایم چناسوامی اسٹیڈیم، بنگلورو میں لکھنؤ سوپر جائنٹس کے خلاف اپنے میچ کے دوران سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔چونکہ یہ آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے تحت سیزن کا ٹیم کا پہلا جرم تھا جس میں کم ازکم اوور ریٹ کے جرائم سے متعلق ہے، اس لیے کپتان فاف ڈو پلیسی پر12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ دریں اثنا، لکھنؤ سوپر جائنٹس کے فاسٹ بولراویس خان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سرزنش کی گئی ہے۔ نمبر11 پر بیٹنگکرنے آئے اویس کو میچ کی آخری گیند پر جیت کا رن مکمل کرنے کے بعد خوشی میں اپنا ہیلمٹ زمین پر پھینکتے ہوئے دیکھا گیا۔ دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے آئی پی ایل کے کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 1 کے جرم 2.2 کا اعتراف کیا اور سزاکو قبول کیا۔ ضابطہ اخلاق کی سطح 1 کی خلاف ورزیوں کے لیے، میچ ریفری کا فیصلہ حتمی اور پابند ہے۔ لکھنؤ سوپر جائنٹس نے آئی پی ایل کے ایک سنسنی خیز میچ میں رائل چیلنجرز بنگلورکو ایک وکٹ سے شکست دے کر یکے بعد دیگرے دو فتوحات اپنے نام کیں۔ آر سی بی کو مارکس اسٹونیس (30 پر 65) اور نکولس پوران (19 پر 62) کے طوفانی بیٹنگ نے نشانہ بنایا کیونکہ ان دونوں نے آر سی بی کے ٹاپ آرڈرکے بعد ڈرامے سے بھرے آخری اوور میں ایل ایس جی کو سنسنی خیز تعاقب کرنے میں مدد کی ۔