حیدرآباد۔ 16 نومبر (سیاست نیوز) ڈپارٹمنٹ آف پوسٹ تلنگانہ سرکل کی جانب سے 2 خصوصی پوسٹل کورس جاری کئے گئے جو جن جاتیہ گورو دیوس 2025 کے ضمن میں جاری کئے گئے ہیں۔ ہر سال 15 نومبر کو برسامنڈا کی یوم پیدائش کے موقع پر قومی سطح پر یہ دن منایا جاتا ہے۔ قبائل کی آزادی کی جدوجہد کی یاد میں دو یادگاری پوسٹل کورس جاری کئے گئے۔ قومی کمیشن برائے درجہ فہرست قبائل کے رکن جے حسین، شریمتی منیشا سنہا، ممبر فینانشیل سرویسیس، پوسٹل سرویسیس بورڈ اور ڈاکٹر وینا کماری چیف پوسٹ ماسٹر جنرل تلنگانہ سرکل نے خصوصی پوسٹل کور جاری کیا۔ خصوصی کور میں قبائل کی تہذیب کی عکاسی کی گئی ہے۔ تلنگانہ کے قبائیلی علاقوں عادل آباد، منچریال، آصف آباد اور نرمل میں موجود قبائیلی روایتوں کو پیش کیا گیا ہے۔ ملک میں عوام کو قبائیلی تہذیب و روایات سے واقف کرانے کے لئے مرکزی حکومت نے پوسٹل ڈپارٹمنٹ کے ذریعہ اس یادگاری کورس کی اجرائی کا فیصلہ کیا ہے۔ خصوصی کور کی قیمت 25 روپے رہے گی۔ تلنگانہ پوسٹل سرکل نے عوام سے نئے پوسٹل کورس سے استفادہ کی اپیل کی ہے۔ 1
