ڈپریشن کے باعث انگلینڈ کی وکٹ کیپر سارہ ٹیلر نے کرکٹ کو الوداع کیا

   

Ferty9 Clinic

انگلینڈ کی تجربہ کار خاتون وکٹ کیپر سارہ ٹیلر نے طویل عرصے سے جاری اپنی ڈپریشن کی پریشانی کے سبب بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا ہے انگلینڈ کی تجربہ کار خاتون وکٹ کیپر سارہ ٹیلر نے طویل عرصے سے جاری اپنی ڈپریشن کی پریشانی کے سبب بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا ہے۔ 30 سال کی سارہ انگلینڈ خواتین کرکٹ ٹیم کی باصلاحیت وکٹ کیپر رہی ہیں۔ انہوں نے سال 2006 میں 17 سال کی عمر میں انگلش ٹیم میں ڈیبو کیا اور قومی ٹیم کے لیے 226 میچ کھیلے۔ انہوں نے 6533 بین الاقوامی رن بنائے اور قومی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ رن بنانے کے معاملے میں آل ٹائم فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ ان سے آگے ٹیم کی کپتان چارلوس ایڈورڈز ہیں۔اپنے کیریئر میں سارہ نے خواتین ٹی -20 ورلڈ کپ 2009 اور عالمی کپ 2017 کی خطابی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے انگلینڈ کے لیے جنوبی افریقہ کے خلاف عالمی کپ سیمی فائنل میں 54 رنز اور فائنل میں ہندستان کے خلاف 45 رنز کی میچ فاتح بہترین اننگ کھیلی۔ اگرچہ سارہ کو اسٹمپس کے پیچھے اپنے کردار کے لئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے تمام فارمیٹس میں بین الاقوامی میچوں میں کل 232 شکار کئے اور انگلینڈ کی بہترین وکٹ کیپر کے طور پر جانی جاتی ہیں۔