نئی دہلی۔6جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی روبن اتھپا نے انکشاف کیاکہ ڈپریشن کی وجہ سے کئی بار انھوں نے خودکشی کا سوچا تھا۔روبن اتھپا نے کہاکہ 2006 میں ڈیبیو کے بعد انہوں نے بہت کچھ سیکھا مگر زندگی کے 2009 سے 2011 کے 3 برس بہت ہی مشکل تھے، اس دوران وہ ڈپریشن کا شکار ہوگئے تھے اور روزانہ ہی ان کے دل میں خودکشی کی خواہش پیدا ہوتی اوران کا دل کرتا کہ اپنی بالکونی سے چھلانگ لگا دوں۔روبن اتھپا نے کہا کہ لیکن انہوں نے خود کو بدلنے کا فیصلہ کیا اس کے لیے بیرونی مدد لی اور خود کو زیادہ بہتر انداز میں سمجھنا شروع ہوگیا۔